14 اگست2020ء, یوتھ فورم پاکستان کی ٹیم آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام امید کلینک میرپور آزاد کشمیر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی محترمہ شبانہ چوہدری کلینیکل سائیکولوجسٹ اور سی ای او امید کلینک نے کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے صدر چوہدری منصف داد، عمران ماہر نفسیات، علی ماہر نفسیات، فردوس اسلم، ایشا تبسم اینکر پرسن، تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی محترمہ ایمان فاطمہ نے کی اور اس کے بعد ملی نغمہ/ قومی ترانہ سعدیہ مظفر نے گایا۔
یوم آزادی اور پاکستان کی تاریخ کے موضوع پر مباحثے کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خلیفہ خالد ناسو نے برمنگھم قدیر رضا، صفا میر، ایڈوکیٹ فوزیہ رانا نے بھی منتظمین کو سراہا اور منشیات کے خلاف جنگ کے مشن کو فروغ دینے کے لئے اپنے تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس ایس یو پی پاکستان اور یوتھ فورم پاکستان کی چھتری تلے منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق آئندہ سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔